🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

صوم و صال کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 69
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ"، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنِّي لَسْتُ فِي ذَاكُمْ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلُفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا لَكُمْ بِهِ طَاقَةٌ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وصال (لگاتار روزے رکھنے) سے اجتناب کرو، وصال سے احتراز کرو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ تو خود وصال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں (اس معاملہ میں) تمہاری مثل نہیں ہوں۔ میں ایسے حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔ پس تم لوگ کسی عمل کی اتنی تکلیف اٹھاؤ جتنی تمہاری طاقت ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، باب التنكيل عن أكثر الوصال، رقم: 1966، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق: عن معمر، عن همام، أنه سمع أبا هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الصيام، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1102/58 - مسند أحمد: 71/16، رقم: 8166 - مصنف عبدالرزاق: 267/4، باب الوصال من كتاب الصوم - شرح السنة: 261/6، باب النهى عن الوصال فى الصوم، رقم: 1136.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں