الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ: مَا جَاءَ فِي سِنِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا بیان باب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو زیادہ دراز قامت تھے اور نہ ہی پست قامت تھے، رنگ مبارک نہ بہت زیادہ سفید تھا نہ ہی زیادہ گندمی، بال مبارک نہ ہی زیادہ گھنگھریالے تھے نہ ہی بالکل سیدھے تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو چالیس سال کی عمر میں مبعوث فرمایا: (بعثت کے بعد) دس سال مکہ مکرمہ میں اور دس سال مدینہ منورہ میں مقیم رہے ساٹھ برس کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو فوت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (3548)، وصحيح مسلم (2347)» نیز دیکھئے حدیث سابق: 1
ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا حدیث کی طرح روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (3548)، وصحيح مسلم (2347)» نیز دیکھئے حدیث سابق: 1 |