🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

کتاب اللہ میں اختلاف کرنا باعث ہلاکت ہے، قرآنی آیات میں مجادلہ نہ کیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3578 ترقیم فقہی: -- 339
- (إنّما هلك من كان قبلكم: باختلافهم في الكتاب) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں: میں ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں، جو ایک آیت کی بابت اختلاف میں پڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کے چہرے سے غیض و غضب کا پتہ چل رہا تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگ اس بنا پر ہلاک ہو گئے کہ وہ کتاب میں اختلاف کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 339]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3578

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3447 ترقیم فقہی: -- 340
- (لا تجادلُوا بالقُرْآن، ولا تكذِّبُوا كتابَ اللهِ بعضَه ببعْضٍ؛ فو الله! إنّ المؤمنَ لَيجادلُ بالقرآن فيُغلَبُ وإنّ المنافقَ لَيجادلُ بالقرآن فيَغلِبُ)
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن میں جھگڑا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کے بعض حصے کو دوسرے حصے کی وجہ سے نہ جھٹلاؤ۔ اللہ کی قسم! (بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ جب) مومن قرآن کے ساتھ مجادلہ کرتا ہے تو مغلوب ہو جاتا ہے اور جب منافق قرآن کے ساتھ کٹ حجتی کرتا ہے تو وہ غالب آ جاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 340]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3447

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2419 ترقیم فقہی: -- 341
-" لا تجادلوا في القرآن، فإن جدالا فيه كفر".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن میں مت جھگڑو، کیونکہ اس میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 341]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2419

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں