سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
شرعی تعلیم دینے کا حکم اور اس کے تقاضے
ترقیم الباني: 1375 ترقیم فقہی: -- 367
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 367]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1375
ترقیم الباني: 1151 ترقیم فقہی: -- 368
-" يسرا ولا تعسرا وبشرا ولا تنفرا وتطاوعا ولا تختلفا".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: ”آسانیاں پیدا کرنا اور تنگیوں میں نہ ڈالنا اور خوشخبریاں دینا اور نفرتیں نہ دلانا اور آپس میں موافقت اختیار کرنا اور اختلاف نہ کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/العلم والسنة والحديث النبوي/حدیث: 368]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1151