سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مسواک کی اہمیت
ترقیم الباني: 3995 ترقیم فقہی: -- 392
- (أكثرتُ عليكم في السِّواكِ) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم پر مسواک کے معاملے میں بہت زیادہ تاکید کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 392]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3995
ترقیم الباني: 1556 ترقیم فقہی: -- 393
-" أمرت بالسواك حتى خفت على أسناني".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسواک کرنے کا (اس قدر زیادہ حکم دیا) کہ میں اپنے دانتوں کے بارے میں ڈرنے لگ گیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 393]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1556
ترقیم الباني: 2111 ترقیم فقہی: -- 394
-" كان لا ينام إلا والسواك عنده، فإذا استيقظ بدأ بالسواك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تو مسواک آپ کے پاس ہوتا، جب بیدار ہوتے تو مسواک سے ابتدا کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 394]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2111
ترقیم الباني: 3067 ترقیم فقہی: -- 395
- (لولا أن أشُقَّ على أمتي؛ لَفَرَضْتُ على أمتي السِّوَاكَ كما فَرَضْتُ عليهم الوضوءَ) .
عبد الرحمن بن ابی لیلی کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو ان پر مسواک کو یوں فرض قرار دیتا، جیسے وضو کو لازم کیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 395]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3067