سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
وضو میں بھی اسراف ہو سکتا ہے؟
ترقیم الباني: 3292 ترقیم فقہی: -- 403
- (نَعَم، وإن كنت على نهر جار) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے وہ وضو کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد! یہ کیا اسراف ہے؟“ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اگرچہ تو جاری نہر پر بھی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 403]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3292