سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
امام تخفیف کے ساتھ نماز پڑھائے
ترقیم الباني: 3965 ترقیم فقہی: -- 562
- (إذا أمَمتَ قوماً؛ فأخِفَّ بهم الصلاة).
سیدنا عثمان بن ابوعاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آخری بات یہ ارشاد فرمائی: ”جب تو کسی قوم کی امامت کرائے تو نماز میں تخفیف کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 562]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3965
ترقیم الباني: 2056 ترقیم فقہی: -- 563
-" كان أخف الناس صلاة على الناس، وأدومه على نفسه (وفي رواية: وأطول الناس صلاة لنفسه)".
نافع بن سرجس کہتے ہیں کہ میں صحابی رسول ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت گیا جب وہ مرض الموت میں مبتلا تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے حق میں نماز کے معاملہ میں سب سے زیادہ تخفیف کرتے تھے، لیکن اپنی انفرادی نماز سب سے زیادہ لمبی پڑھنے والے تھے . [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 563]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2056