سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نماز عیدین میں عورتوں کی حاضری
ترقیم الباني: 2115 ترقیم فقہی: -- 607
-" كان يأمر بناته ونسائه أن يخرجن في العيدين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیٹیوں اور بیویوں کو حکم دیتے کہ وہ عیدین کے لیے نکلا کریں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 607]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2115
ترقیم الباني: 600 ترقیم فقہی: -- 608
-" أخرجوا العواتق وذوات الخدور، فليشهدن العيد ودعوة المسلمين وليعتزل الحيض مصلى المسلمين".
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: کیا تو نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، میرے باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جواں عمر اور پردہ نشیں عورتوں کو نکالو، انہیں چاہئیے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں اور حائضہ عورتیں مسلمانوں کی جائے نماز سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 608]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 600
ترقیم الباني: 2408 ترقیم فقہی: -- 609
-" وجب الخروج على كل ذات نطاق. يعني في العيدين".
سیدنا عبداللہ بن رواحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(عیدین کے لیے) ہر اس عورت پر نکلنا فرض ہے، جو کمر بند باندھتی ہو یعنی بالغ ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 609]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2408