سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قبل از ظہر چار سنتوں کی فضیلت
ترقیم الباني: 1431 ترقیم فقہی: -- 635
-" أربع ركعات قبل الظهر يعدلن بصلاة السحر".
ابوصالح مرفوعًا اور مرسلاً دونوں طرح بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز ظہر سے قبل چار سنتیں، سحری کے وقت کی نماز کے برابر ہو جاتی ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 635]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1431
ترقیم الباني: 2349 ترقیم فقہی: -- 636
-" من صلى الضحى أربعا وقبل الأولى أربعا، بني له بيت في الجنة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 636]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2349