سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
”صلاۃ الاوابین“ کا وقت
ترقیم الباني: 1164 ترقیم فقہی: -- 719
-" صلاة الأوابين حين ترمض الفصال".
قاسم شیبانی کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو چاشت کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر کہا: خبردار! یقیناً یہ لوگ جانتے ہیں کہ اس نماز کو دوسرے وقت میں (یعنی مؤخر کر کے) پڑھنا افضل ہے۔ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوابین (یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے لوگوں) کی نماز اس وقت ہے جب اونٹوں کے بچوں کے پاؤں گرمی کی شدت سے جلنے لگیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 719]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1164