🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ایام بیض کے روزے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 580 ترقیم فقہی: -- 855
-" كان لا يفطر أيام البيض في حضر ولا سفر".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سفر ہوتا یا حضر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایام بیض کے روزے ترک نہیں کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 855]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 580

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1567 ترقیم فقہی: -- 856
-" إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا:، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے) دنوں کا روزہ رکھا کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 856]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1567

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں