سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
ترقیم الباني: 2032 ترقیم فقہی: -- 897
-" كلوه، ومن أكل منكم فلا يقرب هذا المسجد، حتى يذهب ريحه منه".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھوم اور پیاز کا ذکر ہونے لگا۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! ان میں سب سے زیادہ بو والا تو تھوم ہے، آیا آپ اس کا کھانا حرام قرار دیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم اس کو کھا سکتے ہو، لیکن جو کھائے گا، وہ اس وقت تک اس مسجد کے قریب نہیں آ سکتا، جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 897]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2032
ترقیم الباني: 2389 ترقیم فقہی: -- 898
-" نهى عن الثوم والبصل والكراث".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن، پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 898]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2389