سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نفلی روزے کی فضیلت
ترقیم الباني: 2565 ترقیم فقہی: -- 903
-" من صام يوما في سبيل الله باعد الله منه جهنم مسيرة مائة عام".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو سو سال کی مسافت تک دور کردے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 903]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2565
ترقیم الباني: 563 ترقیم فقہی: -- 904
-" من صام يوما في سبيل الله جعل الله بينه وبين النار خندقا كما بين السماء والأرض".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان خندق حائل کر دے گا، (اس کے دو کناروں کا فاصلہ) زمیں و آسمان کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 904]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 563