سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت
ترقیم الباني: 1200 ترقیم فقہی: -- 991
-" تابعوا بين الحج والعمرة، فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بار بار حج و عمرہ کی ادائیگی کرو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی یوں نفی کرتے ہیں، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 991]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1200
ترقیم الباني: 1185 ترقیم فقہی: -- 992
-" أديموا الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج و عمرہ کی ادائیگی بار بار کرتے رہو، کیونکہ یہ فقر و فاقہ اور گناہوں کی نفی کر دیتے ہیں، جیسے بھٹی لوہے کی میل کچیل کو ختم کر دیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 992]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1185