سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عمرہ تنعیم کن کے لیے مشروع ہے؟ .........حج کے بعد عمرہ کرنا کیسا ہے؟
ترقیم الباني: 2626 ترقیم فقہی: -- 1010
-" أردف أختك عائشة فأعمرها من التنعيم، فإذا هبطت الأكمة فمرها فلتحرم، فإنها عمرة متقبلة".
سیدہ حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما اپنے والد محترم سے بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: ”اپنی بہن عائشہ کو پیچھے بٹھاؤ اور ان کو تنعیم سے عمرہ کراؤ۔ جب تم ٹیلے سے اترو تو ان کو حکم دینا کہ وہ احرام باندھ لیں، کیونکہ یہ مقبول عمرہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1010]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2626
ترقیم الباني: 1984 ترقیم فقہی: -- 1011
-" طوافك بالبيت، وبين الصفا والمروة يكفيك لحجك وعمرتك".
سیدہ عا ئشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”تیرا بیت اللہ کا طواف کرنا اور صفا مروہ کی سعی کرنا تیرے حج اور عمرے دنوں کے لئے کافی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1011]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1984