Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

کتے اور شراب کی قیمت اور زانیہ کی کمائی حرام ہے کوبہ، نرد اور شطرنج کا معنی و مفہوم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1303 ترقیم فقہی: -- 1075
-" إذا جاءك يطلب ثمن الكلب فاملأ كفيه ترابا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی قیمت، زانیہ کی کمائی اور کتے کی قیمت سے منع کیا اور فرمایا: جب کوئی آدمی تیرے پاس کتے کی قیمت لے کر آئے تو اس کی ہتھیلیوں کو مٹی سے بھر دینا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1075]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1303

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2990 ترقیم فقہی: -- 1076
-" ثلاثة كلهن سحت: كسب الحجام، ومهر البغي، وثمن الكلب، إلا الكلب الضاري".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین (چیزیں) حرام ہیں حجام کی کمائی، زانیہ عورت کی کمائی اور کتے کی قیمت سوائے شکاری کتے کے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1076]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2990

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1806 ترقیم فقہی: -- 1077
-" ثمن الخمر حرام ومهر البغي حرام وثمن الكلب حرام والكوبة حرام وإن أتاك صاحب الكلب يلتمس ثمنه، فاملأ يديه ترابا، والخمر والميسر وكل مسكر حرام".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کی قیمت حرام ہے، زانیہ کی کمائی حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، کوبہ حرام ہے اور اگر کتے کا مالک اس کی قیمت لینے کے لیے تیرے پاس آئے تو اس کے ہاتھوں کو مٹی سے بھر دو اور شراب، جوا اور ہر نشہ آور چیز بھی حرام ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1077]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1806

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3622 ترقیم فقہی: -- 1078
- (ثَمَنُ الكلب خبيثٌ، ومَهرُ البَغِيِّ خبيثٌ، وكسبُ الحَجّام خبيثٌ).
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کتے کی قیمت خبیث ہے، زانیہ کی کمائی خبیث ہے اور حجام کی کمائی خبیث ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1078]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3622

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں