سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
دنیا کی بےوقعتی
ترقیم الباني: 686 ترقیم فقہی: -- 1084
-" لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة، ما سقى كافرا منها شربة ماء".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس میں کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سمیت کئی صحابہ سے مروی ہے اور حسن اور عمرو بن مرہ سے مرسلاً مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1084]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 686
ترقیم الباني: 943 ترقیم فقہی: -- 1085
-" لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة ما سقى كافرا منها شربة ماء".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1085]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 943