🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حجام کی کمائی کیسی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1400 ترقیم فقہی: -- 1123
-" ما أصاب الحجام فأعلفه الناضح".
عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج کہتے ہیں: جب میرا دادا لونڈی، اونٹ، غلام، حجام اور کچھ زمین چھوڑ کر فوت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی کی کمائی سے منع فرما دیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: بدکاری کا خطرہ ہونے کی وجہ سے (منع کیا گیا)۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: حجام کی کمائی کو اونٹوں کا چارہ بنا دے۔ اور زمین کے بارے میں فرمایا: اس کو خود کاشت کرو یا پھر ویسے ہی پڑی رہنے دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1123]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1400

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 4000 ترقیم فقہی: -- 1124
- (اعلِفهُ ناضحَك، وأطعمه رقيقكَ. يعني: كسبَ الحجّامِ) .
حرام بن سعد بن محیصہ بیان کرتے ہیں کہ محیصہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے حجاموں کی کمائی کے بارے میں سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع کر دیا۔ وہ بار بار یہی سوال کرتے رہے، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پھر اس طرح کرو کہ) ان کی کمائی کا اونٹوں کو چارہ ڈال دیا کرو یا غلاموں کو کھلا دیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1124]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 4000

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2990 ترقیم فقہی: -- 1125
-" ثلاثة كلهن سحت: كسب الحجام، ومهر البغي، وثمن الكلب، إلا الكلب الضاري".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین (چیزیں) حرام ہیں: حجام کی کمائی، زانیہ عورت کی کمائی اور کتے کی قیمت، سوائے شکاری کتے کے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1125]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2990

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3622 ترقیم فقہی: -- 1126
- (ثَمَنُ الكلب خبيثٌ، ومَهرُ البَغِيِّ خبيثٌ، وكسبُ الحَجّام خبيثٌ) .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کتے کی قیمت خبیث ہے، زانیہ کی کمائی خبیث ہے اور حجام کی کمائی خبیث ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1126]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3622

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں