سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
دنیا کے قلیل ہونے کی مثال
ترقیم الباني: 1625 ترقیم فقہی: -- 1131
-" إن الله تعالى جعل الدنيا كلها قليلا، وما بقي منها إلا القليل من القليل، ومثل ما بقي من الدنيا كالثغب - يعني الغدير - شرب صفوه، وبقي كدره".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کو قلیل بنایا ہے اور اب دنیا کا جو حصہ باقی ہے، وہ قلیل میں سے بھی قلیل ہے۔ (گزر جانے والی دنیا کے مقابلے میں جو حصہ باقی ہے) اس کی مثال یہ ہے کہ سائے میں واقع پانی کا ایک حوض ہو، جس کا عمدہ پانی پی لیا گیا اور گدلا پانی باقی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1131]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1625