🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

خیانت کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2354 ترقیم فقہی: -- 1174
-" من غل منها (يعني الصدقة) بعيرا أو شاة أتي به يوم القيامة يحمله".
سیدنا عبداللہ بن ا‏‏‏‏نیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس کی اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صدقہ کے موضوع پر بحث ہوئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے سنا تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کی خیانت کا ذکر کر رہے تھے، تو فرمایا تھا: جس نے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏صدقہ میں سے) اونٹ یا بکری کی خیانت کی تو قیامت والے دن وہ اس کو اٹھا کر لائے گا۔؟ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1174]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2354

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2542 ترقیم فقہی: -- 1175
-" يا سعد! اتق أن تجيء يوم القيامة ببعير تحمله له رغاء".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور فرمایا: سعد! بچنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ تو قیامت کے دن اونٹ اٹھا کر لائے، اس حال میں کہ وہ بلبلا رہا ہو۔ یہ (‏‏‏‏وعید) سن کر سعد نے کہا: میں یہ ذمہ داری قبول نہیں کرتا، آپ مجھے معاف کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو معاف کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1175]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2542

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں