سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کن امور میں نذر مانی جائے؟
ترقیم الباني: 2859 ترقیم فقہی: -- 1421
-" إنما النذر ما ابتغي به وجه الله".
سیدنا عبداﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نذر وہی ہے جس سے اﷲ تعالیٰ کی رضا تلاش کی گئی ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1421]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2859
ترقیم الباني: 3309 ترقیم فقہی: -- 1422
- (بئسما جزيتيها! ليس هذا نذراً، إنما النذر ما ابتغي به وجه الله. قاله في امرأة أبي ذر التي نذرت: إن نجت من الكفار على راحلته - صلى الله عليه وسلم - أن تنحرها!) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری ”قصوا“ پر بیٹھ کر آئی، یہاں تک کہ اسے مسجد کے پاس بٹھا دیا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اﷲ تعالیٰ نے اس پر مجھے نجات دے دی تو میں اس کے جگر اور کوہان سے ضرور کھاؤں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تو نے تو اسے بہت برا بدلہ دیا ہے۔ یہ نذر نہیں ہے، نذر تو صرف وہی ہے جس سے اللہ کی خوشنودی تلاش کی جا ئے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والنذور والكفارات/حدیث: 1422]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3309