🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نظر بد کا علاج
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1247 ترقیم فقہی: -- 1596
-" استرقوا لها فإن بها النظرة".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچی دیکھی، جس کا چہرہ سرخی مائل سیاہ تھا اور فرمایا: ”اسے دم کرواؤ اس کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1596]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1247

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1048 ترقیم فقہی: -- 1597
-" ما لصبيكم هذا يبكي؟ فهلا استرقيتم له من العين؟".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور بچے کے رونے کی آواز سنی اور پوچھا: ”اس بچے کو کیا ہوا، یہ کیوں رو رہا ہے؟ تم نے اسے نظر کا دم کیوں نہیں کروایا؟۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1597]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1048

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2521 ترقیم فقہی: -- 1598
-" كان يأمرها (يعني عائشة) أن تسترقي من العين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے نظر سے دم کروانے کا حکم دیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1598]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2521

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2522 ترقیم فقہی: -- 1599
-" كان يؤمر العائن فيتوضأ ثم يغتسل منه المعين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نظر لگانے والے کو وضو کا حکم دیتے اور اس پانی سے اس آدمی کو غسل کا حکم دیتے جسے نظر بد لگی ہوتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1599]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2522

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1251 ترقیم فقہی: -- 1600
-" العين حق ولو كان شيء سابق القدر سبقته العين، وإذا استغسلتم فاغسلوا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر حق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے سکتی ہوتی تو وہ نظر ہوتی، جب تم سے (نظر کے علاج کے لیے) غسل کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو تم غسل کر دیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1600]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1251

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں