سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
بیماری کو برا بھلا کہنا منع ہے
ترقیم الباني: 715 ترقیم فقہی: -- 1685
-" لا تسبي الحمى، فإنها تذهب خطايا بني آدم كما يذهب الكير خبث الحديد".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب یا ام مسیب کے پاس آئے اور پوچھا: ”ام سائب! تجھے کیا ہو گیا ہے؟ کانپ رہی ہو۔“ انہوں نے جواب دیا: بخار ہے، اللہ اس کو بے برکتا کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو برا بھلا مت کہہ، یہ تو بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح صاف کر دیتا ہے جیسے دھونکنی لوہے کی کھوٹ کو دور کر دیتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1685]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 715