سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کھانا کھلانے، شیریں گفتگو کرنے اور اس کی ترغیب
ترقیم الباني: 1465 ترقیم فقہی: -- 1862
-" أطعموا الطعام، وأطيبوا الكلام".
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگوں کو) کھانا کھلایا کرو اور عمدہ کلام کیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1862]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1465
ترقیم الباني: 1466 ترقیم فقہی: -- 1863
-" أطعموا الطعام، وأفشوا السلام، تورثوا الجنان".
محمد بن زیاد کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرتے اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(لوگوں کو) کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو، جنتوں کے وارث بن جاؤ گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1863]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1466