سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
معصفر لباس پہننا ممنوع ہے، لباس میں کافروں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، خوب سرخ کپڑا منع ہے
ترقیم الباني: 2395 ترقیم فقہی: -- 1983
-" نهى عن المفدم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب لال (اور ڈھڈھاتے سرخ) کپڑے سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1983]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2395
ترقیم الباني: 1279 ترقیم فقہی: -- 1984
-" كان يلبس يوم العيد بردة حمراء".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید والے روز سرخ کی چادر زیب تن کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1984]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1279
ترقیم الباني: 1704 ترقیم فقہی: -- 1985
-" إن هذا من لباس الكفار فلا تلبسها".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دو معصفر کپڑے دیکھ کر فرمایا: ”یہ کافروں کے کپڑے ہیں، پس یہ نہ پہنا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1985]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1704
ترقیم الباني: 1804 ترقیم فقہی: -- 1986
-" ثلاثة لا تقربهم الملائكة: الجنب والسكران والمتضمخ بالخلوق".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ان تین افراد کے قریب نہیں آتے: جنبی، نشے میں چور اور خلوق خوشبو میں لت پت۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1986]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1804