سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
چہرے پر داغ کا نشان لگانے والے پر لعنت
ترقیم الباني: 2149 ترقیم فقہی: -- 2018
-" لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم من يسم في الوجه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے، جو چہرے میں داغ کر نشان لگاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2018]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2149
ترقیم الباني: 1549 ترقیم فقہی: -- 2019
-" أما بلغكم أني قد لعنت من وسم البهيمة في وجهها، أو ضربها في وجهها؟! فنهى عن ذلك".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایسا گدھا گزارا گیا، جس کے چہرے کو داغا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں کو یہ حدیث نہیں پہنچی کہ میں نے اس آدمی پر لعنت کی ہے جو جانور کو اس کے چہرے پر داغتا ہے یا اس کے چہرے پر مارتا ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2019]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1549