🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اس طرح بیٹھنا منع ہے کہ جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو، نماز میں لباس کی دو ممنوعہ صورتیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2905 ترقیم فقہی: -- 2021
-" نهى عن مجلسين وملبسين، فأما المجلسان: فجلوس بين الظل والشمس، والمجلس الآخر: أن تحتبي في ثوب يفضي إلى عورتك، والملبسان: أحدهما: أن تصلي في ثوب ولا توشح به. والآخر: أن تصلي في سراويل ليس عليك رداء".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ دو بیٹھکوں اور دو لباسوں سے منع فرمایا. دو بیٹھکیں یہ ہیں: (۱) سورج کی دھوپ اور سائے کے درمیان بیٹھنا اور (۲) ایک کپڑے میں یوں حبوہ بنانا کہ ستر ننگا ہو رہا ہو۔ اور دو لباس یہ ہیں (۱) توشیح کیے بغیر ایک کپڑے میں نماز پڑھنا اور (۲) (جسم کے اوپر والے حصے پر) چادر اوڑھے بغیر صرف شلوار پہن کر نماز پڑھنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2021]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2905

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3110 ترقیم فقہی: -- 2022
- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان) .
صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2022]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3110

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں