🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

غازی کو تیار کرنے اور اس کے اہل کی کفالت کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3556 ترقیم فقہی: -- 2057
- (لا يجلس الرجلُ بين الرجل وابنِه في المجلس) .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی غازی کو اللہ کی راہ میں تیار کیا (یعنی اسے جہاد کا ساز و سامان دیا)، اسے (اس غازی کے ثواب) جتنا اجر ملے گا اور جس نے کسی مجاہد کی، اس کے گھر میں بھلائی کے ساتھ جانشینی کی یا اس کے اہل و عیال پر خرچ کیا تو اسے بھی (مجاہد کے اجر جتنا) ثواب ملے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2057]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3556

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2690 ترقیم فقہی: -- 2058
-" من جهز غازيا في سبيل الله فله مثل أجره، ومن خلف غازيا في أهله بخير، أو أنفق على أهله فله مثل أجره".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کے راستے میں کسی غازی کو تیار کیا، تو اسے اتنا ہی اجر ملے گا (جو غازی کو ملتا ہے) اور جس نے کسی مجاہد کی اس کے گھر میں بھلائی کے ساتھ جانشینی کی یا اس کے اہل و عیال پر خرچ کیا تو اسے بھی (مجاہد کے اجر جتنا) ثواب ملے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2058]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2690

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2153 ترقیم فقہی: -- 2059
-" للغازي أجره، وللجاعل أجره وأجر الغازي".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غازی کو اپنا اجر ملے گا اور اس کو تیار کرنے والے کو (دو اجر ملیں گے)، ایک اس کا اپنا اجر اور غازی کا اجر۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2059]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2153

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں