🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

افضل جہاد کی صورتیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2558 ترقیم فقہی: -- 2067
-" أفضل الجهاد عند الله يوم القيامة الذين يلقون في الصف الأول فلا يلفتون وجوههم حتى يقتلوا، أولئك يتلبطون في الغرف العلى من الجنة ينظر إليهم ربك، إن ربك إذا ضحك إلى قوم فلا حساب عليهم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل جہاد ان لوگوں کا ہے، جو پہلی صف میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں اور پیچھے کو متوجہ نہیں ہوتے حتی کہ وہ شہید ہو جاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو جنت کے اعلیٰ بالا خانوں میں داخل ہوں گے۔ ان کی طرف تیرا رب دیکھتا ہے اور تیرا رب جب کسی قوم پر ہنس دے تو ان پر کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2067]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2558

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 552 ترقیم فقہی: -- 2068
-" أفضل الجهاد من عقر جواده وأهريق دمه".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: افضل جہاد اس آدمی کا ہے جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں اور اس کا خون بہا دیا جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2068]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 552

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1531 ترقیم فقہی: -- 2069
-" أفضل الناس (وفي رواية: خير الناس) رجل يجاهد في سبيل الله بماله ونفسه، ثم مؤمن في شعب من الشعاب يعبد الله ربه، ويدع الناس من شره".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا: کون سے لوگ افضل ہیں؟ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے افضل (یا بہتر) وہ آدمی ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے مال اور جان کے ساتھ جہاد کرتا ہے۔ (اس کے بعد اس) مومن (کا درجہ ہے جو) کسی گھاٹی میں فروکش ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اور لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچاتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2069]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1531

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1504 ترقیم فقہی: -- 2069M
-" أفضل الشهداء من سفك دمه، وعقر جواده".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کون سے شہدا افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا خون بہا دیا اور اس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2069M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1504

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں