سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ہجرت اور جہاد لازم و ملزوم ہیں
ترقیم الباني: 1674 ترقیم فقہی: -- 2142
-" إن الهجرة لا تنقطع ما كان الجهاد".
سیدنا جنادہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دفعہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ ہجرت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، اس بارے میں ان کی آرا میں اختلاف نظر آنے لگا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہجرت منقطع ہو چکی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک جہاد باقی ہے، ہجرت کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2142]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1674