🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

دوران قتال جبریل و میکائیل کا سیدنا ابوبکر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہونا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2496 ترقیم فقہی: -- 2169
-" كان يبعثه البعث فيعطيه الراية، فما يرجع حتى يفتح الله عليه، جبريل عن يمينه، وميكائيل عن يساره. يعني عليا رضي الله عنه".
ہیبرہ بن مریم کہتے ہیں کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور کہا: لوگو! کل ایسے آدمی (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے تم کو داغ مفارقت دیا ہے، کہ پہلے لوگ جس سے سبقت نہ لے سکے اور بعد والے لوگ جس (کے مقام) کو نہ پا سکیں گے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی لشکر بھیجتے تو انہیں جھنڈا تھماتے تھے، وہ اس وقت تک نہ لوٹتے جب تک فتح نہ ہو جاتی، ان کی دائیں جانب جبریل ہوتے تھے اور بائیں جانب میکائیل۔ ان کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے درہم چھوڑا ہے نہ دینار، ماسوائے سات سو درہموں کے اور وہ بھی اس طرح بچ گئے کہ وہ ایک خادم خریدنا چاہتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2169]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2496

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3241 ترقیم فقہی: -- 2170
- (مع أحدِكُما جبريلُ، ومع الآخر ميكائيلُ؛ وإسرافيلُ ملكٌ عظيمٌ يشهدُ القتال، أو قال: يشهدُ الصفَّ!. قاله لعليٍّ ولأبي بكر) .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر والے دن فرمایا: تم میں ایک کے ساتھ جبریل اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل بھی بہت بڑا فرشتہ ہے جو جنگ میں یا جنگ کی صف میں شریک ہوتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2170]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3241

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں