🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مالداری میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن کب؟۔ صحت، غنی سے بہتر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 174 ترقیم فقہی: -- 2212
-" لا بأس بالغنى لمن اتقى، والصحة لمن اتقى خير من الغنى، وطيب النفس من النعيم".
معاذ بن عبداللہ بن خبیب اپنے باپ سے، وہ اپنے چچا سیدنا یسار بن عبداللہ جہنی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لائے اور آپ کے سر پر پانی کے نشانات تھے۔ ہم میں سے کسی نے کہا: آج ہم آپ کو (پہلے کی بہ نسبت) خوشگوار موڈ میں دیکھ رہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، (بات ایسے ہی ہے) اور اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔“ پھر لوگ مالداری کی باتوں میں مشغول ہو گئے، آپ نے ان کی گفتگو سن کر فرمایا: ”اگر آدمی متقی ہو تو مالدار ہونے میں کوئی حرج نہیں، بہرحال پرہیزگار آدمی کے لیے صحت و عافیت، مال و دولت سے بہتر ہے اور طیب النفس ہونا بھی ایک نعمت ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2212]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 174

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں