سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کا دیدار
ترقیم الباني: 3056 ترقیم فقہی: -- 2304
- (ما أَشْخَصَ أبصاركم عني؟ قالوا: نَظرْنا إلى القمرِ، قال: فكيف بكم إذا رأيتم الله جَهْرَةً؟!) .
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو دین کی باتوں کی تعلیم دے رہے تھے کہ اچانک ان کی آنکھیں اوپر اٹھ گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون سی چیز ہے، جس نے تمہاری آنکھوں کو اوپر اٹھا دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہم نے چاند کی طرف دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی جب تم اللہ تعالیٰ کو واضح طور پر دیکھو گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2304]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3056