🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

خود کشی کا انجام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3421 ترقیم فقہی: -- 2308
- (الذِي يطعُنُ نفسه؛ إنّما يطعنها في النّارِ، والذي يتقحَّم فيها يتقحَّمُ في النّارِ، والذي يخنقُ نفسه يخنقها في النّار) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو نیزہ مار کر (خود کشی) کرتا ہے، وہ دوزخ میں بھی نیزہ مارتا رہے گا۔ جو گر کر (اپنے آپ کو مارتا) ہے، وہ جہنم میں بھی گرتا رہے گا اور جو گلا گھونٹ کر (خود کشی) کرتا ہے وہ آگ میں اپنا گلا گھونٹتا رہے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2308]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3421

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3013 ترقیم فقہی: -- 2309
- (كانَ فيمن كان قبلكم رجلٌ به جَرحٌ فَجَزِعَ، فأخذ سِكِّيناً فحَزَّ بها يَدَهُ، فما رَقَأَ الدَمُ حتى مات، قال الله تعالى: بادَرَني عَبْدي بنفسِهِ، حَرَّمْتُ عليه الجنة) .
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے ایک آدمی تھا، وہ زخمی ہو گیا اور زخم برداشت نہ کر سکا اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ کاٹ دیا۔ خون بہتا رہا، یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے کہا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے سبقت چاہی اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المواعظ والرقائق/حدیث: 2309]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3013

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں