سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
غلام سے پردہ ضروری نہیں
ترقیم الباني: 2868 ترقیم فقہی: -- 2506
-" إنه ليس عليك بأس إنما هو أبوك وغلامك".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک غلام، لے کر آئے جو آپ نے انہیں ہبہ کیا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر ایک کپڑا تھا، جب وہ اس کے ساتھ اپنا سر ڈھانپتیں تو پاؤں تک نہیں پہنچتا تھا اور جب پاؤں پر ڈالتیں تو وہ سر تک نہیں پہنچتا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی دیکھی تو فرمایا: ”(اگر پردہ مکمل نہ ہو تو) کوئی حرج نہیں، کیونکہ (یہاں) صرف تیرا باپ اور تیرا غلام ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2506]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2868