سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
خود پسندی و خود سری کا وبال
ترقیم الباني: 2272 ترقیم فقہی: -- 2558
-" ما من رجل يتعاظم في نفسه ويختال في مشيته إلا لقي الله وهو عليه غضبان".
یونس بن قاسم یمامی سے روایت ہے کہ عکرمہ بن خالد بن سعید بن عاص مخزومی نے اسے بیان کیا کہ وہ عبداللہ بن عمر بن خطاب سے ملے اور کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! ہم بنو مغیرہ ہیں، ہم میں بڑائی (اور غرور) ہے، تو کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص بڑا بنتا ہے اور اکڑ کر چلتا ہے وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2558]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2272
ترقیم الباني: 543 ترقیم فقہی: -- 2559
-" من تعظم في نفسه أو اختال في مشيته لقي الله عز وجل وهو عليه غضبان".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بڑا بنا اور اکڑ کر چلا، وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2559]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 543