الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سلام اور مصافحہ کی فضیلت
ترقیم الباني: 2692 ترقیم فقہی: -- 2646
-" إن المؤمن إذا لقي المؤمن فسلم عليه وأخذ بيده فصافحه تناثرت خطاياهما كما
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ایک مومن دوسرے مومن کو ملتا ہے، اسے سلام کہتا ہے اور اسے مصافحہ کرتا ہے تو ان دونوں کے گناہ درخت کے پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2646]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2692
ترقیم الباني: 525 ترقیم فقہی: -- 2647
-" ما من مسلمين يلتقيان فيتصافحان إلا غفر لهما قبل أن يتفرقا".
سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دو مسلمان باہم ملاقات کریں اور مصافحہ کریں تو قبل اس کے کہ وہ جدا ہوں، ان کو بخش دیا جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2647]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 525