الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
عظیم امور پسندیدہ اور گھٹیا امور ناپسندیدہ ہیں
ترقیم الباني: 1627 ترقیم فقہی: -- 2740
-" إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها ويكره سفسافها".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ رفعت و عزت والے امور پسند کرتا ہے اور ذلت و ذلالت والے امور کو ناپسند کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2740]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1627
ترقیم الباني: 1378 ترقیم فقہی: -- 2741
-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".
سیدنا سھل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ « صلی اللہ علیہ وسلم » نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردّی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2741]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1378