سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
مشرکوں کی ہجو کرنا
ترقیم الباني: 801 ترقیم فقہی: -- 2772
-" اهج المشركين، فإن جبريل معك".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوقریظہ والے دن سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فرمایا: ”(اشعار کے ذریعے) مشرکوں کی مذمت کرو، بیشک ( جبرائیل علیہ السلام) تمہارے ساتھ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2772]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 801
ترقیم الباني: 802 ترقیم فقہی: -- 2773
-" اهجوا بالشعر إن المؤمن يجاهد بنفسه وماله، والذي نفس محمد بيده كأنما تنضحوهم بالنبل".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شعروں کے ذریعے (مشرکین کی) مذمت کرو، بیشک مومن اپنی جان اور مال دونوں کے ساتھ جہاد کرتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! گویا کہ تم (ان اشعار کے ذریعے) ان پر تیر برسا رہے ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2773]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 802