سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق
ترقیم الباني: 1832 ترقیم فقہی: -- 2788
-" خمس من حق المسلم على المسلم: رد التحية وإجابة الدعوة وشهود الجنازة وعيادة المريض وتشميت العاطس إذا حمد الله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، دعوت قبول کرنا، جنازوں کے پیچھے چلنا، مریض کی بیمار پرسی کرنا اور چھینکنے والے کی چھینک کا جوب دینا، بشرطیکہ وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2788]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1832
ترقیم الباني: 2154 ترقیم فقہی: -- 2789
-" للمسلم على المسلم أربع خلال: يشمته إذا عطس ويجيبه إذا دعاه ويشهده إذا مات ويعوده إذا مرض".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں: جب وہ چھینکے اور ( «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے) تو اسے «يرحمك الله» ”اللّٰہ تجھ پر رحم کرے“ کہا جائے، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کی جائے، جب وہ مر جائے تو اس کے جنازہ میں حاضری دی جائے اور جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی تیمارداری کی جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2789]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2154