🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

صبر کی عاقبت اور بے صبری کا انجام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2376 ترقیم فقہی: -- 2837
-" نزل ملك من السماء يكذبه (يعني الذي وقع في أبى بكر) بما قال لك، فلما انتصرت وقع الشيطان، فلم أكن لأجلس إذ وقع الشيطان".
سعید بن مسیب کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بھی آپ کے ساتھ بیٹھے تھے، ایک آدمی نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر طعن کیا اور انہیں تکلیف دی۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خاموش رہے، اس نے دوسری دفعہ تکلیف دی، ابوبکر رضی اللہ عنہ خاموش رہے، جب (‏‏‏‏وہ باز نہ آیا) اور تیسری دفعہ اذیت پہنچائی تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی انتقام لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے میری بات محسوس کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا تھا، جو اس کو جھٹلاتا رہا، جب تو نے انتقام لیا تو شیطان گھس آیا، اب میں ایسی مجلس میں تو نہیں بیٹھ سکتا جس میں شیطان دخل اندازی کر رہا ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2837]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2376

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں