سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہونے والے کو کیا کہا جائے
ترقیم الباني: 269 ترقیم فقہی: -- 2847
-" من تعزى بعزى الجاهلية، فأعضوه بهن أبيه ولا تكنوا".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: او فلاں کی آل! تو میں نے اس سے کہا: تو اپنے باپ کی شرمگاہ کو چبائے، میں نے یہ بات کنایہ کرتے ہوئے نہیں کہی (بلکہ وضاحت کے ساتھ کی)۔ اس آدمی نے کہا: اے ابوالمنذر: تو فحش گو تو نہیں تھا (تجھے کیا ہوا)؟ میں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہوا، تو اشارہ کنایہ کئے بغیر اسے کہو کہ تو اپنے باپ کی شرمگاہ چبائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2847]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 269