سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اُنس، مومن کی صفت ہے
ترقیم الباني: 425 ترقیم فقہی: -- 2860
-" المؤمن مألفة، ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن تو وہ ہے جو مانوس ہوتا ہے اور جس سے مانوس ہوا جاتا ہے۔ اس آدمی میں کوئی خیر و بھلائی نہیں جو نہ کسی سے مانوس ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2860]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 425
ترقیم الباني: 426 ترقیم فقہی: -- 2861
-" المؤمن يألف ويؤلف ولا خير فيمن لا يألف، ولا يؤلف وخير الناس أنفعهم للناس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن (لوگوں سے) مانوس ہوتا ہے اور (لوگ اس سے) مانوس ہوتے ہیں۔ اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو نہ خود کسی سے مانوسں ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے۔ اور لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2861]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 426