سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
لوگوں میں حقیقی رحم کرنے والا کون ہے؟
ترقیم الباني: 167 ترقیم فقہی: -- 2866
-" والذي نفسي بيده لا يضع الله رحمته إلا على رحيم، قالوا: كلنا يرحم، قال: ليس برحمة أحدكم صاحبه، يرحم الناس كافة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ صرف رحمدل بندے پر اپنی رحمت نچھاور کرتا ہے۔“ اس نے کہا: ہم میں سے ہر کوئی رحم کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(میرا یہ مطلب) نہیں کہ اپنے دوست کے حق میں رحمدل بن جاؤ، بلکہ تمام لوگوں پر رحم کرنا ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2866]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 167