سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قرآن مجید سیکھنا اور سکھانا افضل شعبہ ہے
ترقیم الباني: 1172 ترقیم فقہی: -- 2888
-" خياركم من تعلم القرآن وعلمه".
مصعب بن سعد اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن مجید سیکھتے اور سکھاتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2888]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1172
ترقیم الباني: 1173 ترقیم فقہی: -- 2889
-" خيركم من تعلم القرآن وعلمه".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید سیکھتا اور سکھاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2889]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1173