🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سریلی آواز، قرآن مجید کی زینت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1815 ترقیم فقہی: -- 2915
-" حسن الصوت زينة القرآن".
علقمہ بن قیس کہتے ہیں: میں ایسا آدمی تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت کے سلسلہ میں حسن صوت سے نوازا تھا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میری طرف پیغام بھیجتے، پھر میں ان پر تلاوت کرتا تھا۔ جب میں (‏‏‏‏معینہ) قرأت سے فارغ ہوتا تو وہ کہتے مزید سناؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: حسن صوت، قرآن مجید کی زینت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2915]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1815

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 771 ترقیم فقہی: -- 2916
-" زينوا القرآن بأصواتكم، فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے ساتھ مزین کرو، بیشک خوبصورت آواز اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2916]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 771

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں