🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سورہ الفلق اور سورہ ناس کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3499 ترقیم فقہی: -- 2940
- (أُنْزل عليَّ آيات لم يُرَ مثلُهنَّ [قطّ] :"قُل أعوذُ بربّ الفلقِ" إلى آخر السورة، و"قلْ أعوذُ بربّ الناس" إلى آخر السورة) .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئیں جو (‏‏‏‏تعوّذ کے باب میں) بےمثال ہیں، اور وہ ہیں: «قل اعوذ برب الفلق» سورت کے آخر تک اور «قل اعوذ برب الناس» سورت کے آخر تک۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2940]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3499

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1104 ترقیم فقہی: -- 2941
-" يا ابن عابس (¬1) ألا أخبرك بأفضل ما تعوذ به المتعوذون؟ قال: بلى يا رسول، قال: * (قل أعوذ برب الفلق) * و * (قل أعوذ برب الناس) * هاتين السورتين".
سیدنا ابن عائش جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ابن عابس! کیا میں تجھے وہ افضل (‏‏‏‏ذکر) نہ بتاؤں جس کے ساتھ پناہ مانگنے والے پناہ مانگتے ہیں؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دو سورتیں ہیں: سورۃ الفلق «قل اعوذ برب الفلق» اور سورۃ الناس «قل اعوذ برب الناس» ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2941]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1104

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2861 ترقیم فقہی: -- 2942
-" يا عقبة بن عامر ألا أعلمك سورا ما أنزلت في التوارة ولا في الزبور ولا في الإنجيل ولا في الفرقان مثلهن، لا يأتين عليك ليلة إلا قرأتهن فيها، * (قل هو الله أحد) * و * (قل أعوذ برب الفلق) * و * (قل أعوذ برب الناس) *".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! جو تجھ سے قطع رحمی کرے، اس سے صلہ رحمی کر۔ جو تجھے محروم کرے، تو اسے عطا کر۔ جو تجھ پر ظلم کرے، تو اسے معاف کر“ میں پھر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! اپنی زبان کو قابو میں رکھ، اپنی غلطیوں پر رو اور تیرا گھر تجھے اپنے اندر سما لے (‏‏‏‏ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکل)۔“ بعد میں جب (‏‏‏‏تیسری دفعہ) ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! کیا میں تجھے ایسی سورتوں کی تعلیم دوں کہ ان جیسی سورتیں نہ تورات میں نازل ہوئیں، نہ زبور میں، نہ انجیل میں اور نہ قرآن مجید (‏‏‏‏کے بقیہ حصے) میں، ہر رات ان کی تلاوت ضرور کیا کر، وہ سورتیں یہ ہیں: سورہ اخلاص «قل هو الله احد»، سورہ فلق «قل اعوذ برب الفلق» اور سورہ ناس «قل اعوذ برب الناس» ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2942]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2861

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں