سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
جنت کے درجہ وسیلہ کی دعا کرنا
ترقیم الباني: 3571 ترقیم فقہی: -- 3008
- (الوسيلةُ درجة عند الله؛ ليس فوقها درجة، فسَلُوا الله أن يؤتيني الوسيلة) .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وسیلہ اللہ کے ہاں (جنت کاسب سے اعلیٰ) درجہ ہے، اس کے اوپر کوئی درجہ نہیں تم میرے لیے اللہ تعالیٰ سے اس وسیلے کا سوال کیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3008]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3571
ترقیم الباني: 3268 ترقیم فقہی: -- 3009
- (صلُّوا عليَّ؛ فإنَّ صلاتكم عليَّ زكاةٌ لكُم، وسلُوا الله لي الوسيلة) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر درود بھجا کرو، کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے باعث برکت ہے اور میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ کا بھی سوال کیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3009]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3268