سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ مانگا جائے
ترقیم الباني: 1266 ترقیم فقہی: -- 3011
-" إذا تمنى أحدكم فليستكثر، فإنما يسأل ربه عز وجل".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی ( اللہ تعالیٰ کے سامنے) اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ مانگے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3011]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1266
ترقیم الباني: 1325 ترقیم فقہی: -- 3012
-" إذا سأل أحدكم فليكثر، فإنما يسأل ربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو زیادہ سے زیادہ مانگا کرے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3012]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1325