سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سخت ہوا چلتے وقت کی دعا
ترقیم الباني: 2058 ترقیم فقہی: -- 3052
-" كان إذا اشتدت الريح يقول: اللهم لقحا لا عقيما".
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سخت ہوا چلتی تو فرماتے: ”اے اللہ! یہ ہوائیں مفید (یعنی نر اور مادہ درختوں کو باردار کرنے والی اور بارش برسانے والی) ہوں نہ کہ عدم افادیت والی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3052]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2058
ترقیم الباني: 2757 ترقیم فقہی: -- 3053
-" كان إذا هاجت ريح شديدة قال: اللهم إني أسألك من خير ما أرسلت به، وأعوذ بك من شر ما أرسلت به".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب تند و تیز ہوا چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس چیز کی بھلائی کا جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3053]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2757